11 جون، 2015، 9:47 AM

میانمار نے ہندوستانی فوج کے دعوے کو رد کردیا

میانمار نے ہندوستانی فوج کے دعوے کو رد کردیا

میانمار نے اپنی سرحد کے اندر باغیوں کے خلاف ہندوستانی فوج کے دعوے کو رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار نے اپنی سرحد کے اندر باغیوں کے خلاف ہندوستانی فوج کے دعوے کو رد کردیا ہے۔ اس سے قبل نئی دہلی کا کہنا تھا کہ اس کی فورسز نے منی پور میں سرگرم باغی گروپ کے کارندوں کو کارروائی کرکے ہلاک کردیا ہے جو گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کرنے میں ملوث تھے۔ہندوستانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ ہندوستانی فوجی میانمار کی سرحد عبور کرکے میانمار داخل ہوئے اور 15 باغیوں کو ہلاک کردیا جبکہ یہ کارروائی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا نتیجہ تھی۔ میانمار کے صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر زا ہتے کے مطابق کارروائی صرف ہندوستانی سرحد کی جانب کی گئی تھی۔

News ID 1855753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha